ریاض کے محکمہ ٹریفک نے شاہراہ ابو بکر صدیق میں ٹرکوں کا داخلہ منع ہے۔ مذکورہ شاہراہ میں کنگ سلمان روڈ کراسنگ سے صلاح الدین ایوبی روڈ کی کراسنگ تک کے علاقے میں ٹرکوں کے داخلے پر پابندی ہے۔ محکمہ ٹریفک نے تمام ٹرک ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قوانین کی پابندی کریں اور کسی بھی صورت میں مذکورہ شاہراہ پر سفر نہ کریں۔ محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور خلاف ورزی پر جرمانے نافذ کرنے کے لیے کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی