سعودی عرب کے سینٹر فار آرگن ٹرانسپلانٹیشن کی جانب سے سامنے آنے والے اعداد و شمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مملکت میں گذشتہ ایک سال میں خون عطیہ کرنے والوں کی کل تعداد تقریبا 420,553ہزار تک پہنچ گئی ہے۔سعودی وزارت صحت کے مطابق ہسپتال میں داخل ہر دس میں سے ایک مریض کو خون کی منتقلی کی ضرورت ہوتی ہے، خاص طور پر وہ مریض جو مہلک یا لاعلاج بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں، نیز وہ لوگ جو سنگین حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔ خون کی بڑی مقدار کے ساتھ ساتھ بڑی سرجریوں کے دوران مریضوں کو خون کی ضرورت پڑتی ہے۔اس کے علاوہ بہت سی سنگین بیماریوں کے علاج کے لیے بھی خون درکار ہوتا ہے۔سعودی عرب خون کے عطیہ کی ضرورت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، اس تناظر میں وزارت صحت کے تعاون سے "وتین" ایپلیکیشن جیسے فعال اقدامات کا آغاز کیا ہے جو عطیہ دہندگان اور بلڈ بنکوںکے درمیان مواصلاتی فاصلوں کو کم کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ خون کے عطیہ کا عمل آسان ہو جائے، جب کہ اس پلیٹ فارم پر اب تک خون عطیہ کرنے کے خواہشمند13لاکھ افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ "وتین" خون کے عطیات کی درخواست کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر عطیہ کی درخواستیں شیئر کرنے، بلڈ بینکوں کی فہرست اور مقامات فراہم کرنے، عطیہ کے ریکارڈ کی پیروی کرنے کے ساتھ ساتھ عطیہ کی تاریخوں اور خصوصی مہمات چلانے کے لیے کام کرتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی