i بین اقوامی

سعودی عرب کا سوڈان میں متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی کیلیے اقوام متحدہ کی کوششوں کا خیر مقدمتازترین

July 09, 2024

سعودی عرب نے جمہوریہ سوڈان میں متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے،سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید الخریجی نے سوڈان میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی کوششوں کے لیے سعودی عرب کے خیرمقدم اور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا،سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار جمہوریہ سوڈان کی خود مختاری کونسل کے چیئرمین فرسٹ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان سے پورٹ سوڈان میں ملاقات کے دوران کیا، عبدالفتاح البرھان اور انجینئر ولید الخریجی کے درمیان ملاقات سوڈان میں سلامتی اور استحکام کی بحالی کے لیے مملکت کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ مملکت کی دانشمند قیادت برادر سوڈان کی عوام کی فلاح وبہبود، ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کی خواہاں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی