i بین اقوامی

سعودی عرب کا سلووینیا کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا خیر مقدمتازترین

June 06, 2024

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے جمہوریہ سلووینیا کی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حکومتی فیصلے کی توثیق کا خیرمقدم کیا۔سعودی میڈیاکے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مملکت جمہوریہ سلووینیا کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو سراہتی ہے۔ اس سے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے بارے میں بین الاقوامی قراردادوں پر عمل درآمد میں مدد ملے گی اور مشرقی یروشلم پر مشتمل 1967 کی سرحدوں پر واقع آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔خیال رہے کہ گذشتہ روز جمہوریہ سلووینیا کی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی قرارداد میں فلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسرائیل نے اس فیصلے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا جب کہ فلسطینیوں نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی