متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں شدید بارشوں اور تیز ہوائوں کاسلسلہ جاری،موسم کی صورت حال کے باعث کئی کاروباری مراکز بند ہوگئے۔ طوفانی بارشوں سے ابوظہبی کی گلیوں میں پانی جمع ہوگیا۔شارجہ ائیرپورٹ نے مسافروں کو روانگی سے تین گھنٹے پہلے ائیرپورٹ پہنچنے کا مشورہ دیا۔ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے عوام کوجان و مال کی حفاظت کیلیے حکام کی ہدایات پرسختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔اہم شاہرائوں پر نکاسی آب کیلئے موٹرزنصب ہیں،بارشوں کے باوجود اہم شاہرائوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔دوسری جانب سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی شہری علاقوں کے علاوہ صحرائی وادیاں سیلابی پانی سے بھرگئیں،دارالحکومت ریاض سمیت الخرج، القصیم،بریدہ، دمام، الخبر،الاحسا، الجبیل اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی