i بین اقوامی

سعودی آئل کمپنی 'آرمکو'کا0.64فیصد حصص فروخت کرنے کا فیصلہتازترین

May 31, 2024

سعودی آئل کمپنی 'آرمکو' اپنے 0.64فیصد حصص فروخت کرے گی۔ حصص کی یہ فروخت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے معاشی ویژن کے مطابق مملکت کی معیشت کو متنوع بنانے کے ویژن کی ایک کڑی ہے۔آرمکو 'اپنے فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے حصص کی تعداد 15.45 بتا رہا ہے۔ 'آرامکو' کی یہ پیش کش دو جون تک ہو گی۔ ایک اندازے کے مطابق ایک حصص کی قیمت 26.70سعودی ریال سے.00 29سعودی ریال تک ہو گی۔واضح رہے ' آرامکو' کی طرف سے یہ پیش کش 2019میں اپنے ہی قائم کیے گئے ریکارڈ کے بعد دنیا کی سب سے قیمتی کمپنیوں میں سے ایک اور کی فروخت ہے۔ ' آرامکو' کے حصص جمعرات کے روز 0.17سے فی صد سے ایک اعشاریہ انتیس سعودی ریال تک کم ہو کر بند ہوئے ہیں۔سعودی تیل کمپنی کے مجموعی منافع میں ایک چوتھائی کمی کے باوجود2023میں 98ارب ڈالر تک کا منافع بڑھا ہے۔ تاہم اس سال اس کے اخراجات کا تخمینہ 124.3ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ 'آرامکو' نے بعض دوسری جگہوں کے علاوہ چین میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔ ان سرمایہ کاری منصوبوں میں ریفائینریوں اور پیٹرو کیمیکل منصوبوں کی سرمایہ کاری شامل ہے۔کمپنی نے اپنے کاروبار میں خوردہ کاروبار کو وسیع کیا ہے۔ نیز گیس کے شعبے میں قدم رکھ دیا ہے۔ تاکہ متنوع معیشت کی طرف پیش قدمی ممکن ہو سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی