روس نے یوکرین کے شمالی شہر خارکوف میں 9 قصبوں پرقبضہ کرلیا۔ ولچانسک شہر کے مغرب اور شمال سے بھی یوکرینی فوج پسپائی پرمجبور ہوگئی۔ یوکرین کیصدر زیلنسکی نے خارکوف ریجن کا دورہ کیا، انہوں نے مغرب کوخبردار کیا ہے کہ اگر فوری طورپر دو پیٹریاٹ نظام نہ دیے گئے توپورا خارکوف روس کے قبضے میں چلا جائیگا۔ دوسری جانب روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدودیف نے صدر زیلنسکی کے دورے کو الوداعی دورہ قرار دے دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی