روس کی جانب سے یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے تازہ حملے کے نتیجے میں 12 پاور گرڈز مکمل تباہ ہو گئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے فضائی حملے میں متعدد یوکرینی پاور گرڈز کو نشانہ بنایا، ڈرونز اور میزائیلوں کے حملے میں یوکرین کے 12 پاور گرڈز مکمل تباہ ہو گئے۔یوکرینی فضائیہ نے دعوی کیا ہے کہ روس کی جانب سے داغے گئے 21 ڈرونز اور 55 میزائیلوں میں 39 ناکارہ بنا دیئے گئے، حملوں میں یوکرین کا بنیادی پاور سسٹم تباہ ہوا، متعدد مقامات پر بجلی بند ہو گئی۔دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرینی صدر ولادیمیر زلنسکی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں ممالک کے سربراہوں نے باہمی تعلقات پر غور کیا۔دونوں رہنمائوں کی روس یوکرین جنگ اور مسئلے کے حل پر بھی بات چیت کی گئی، یوکرینی صدر نے کشیدگی کو کم کرنے کیلئے سعودی عرب سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی