روس نے یوکرین کے ان ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے جہاں مغربی ممالک اپنے جنگی طیارے متعین کرنا چاہتے ہیں،روسی وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جمعہ 28 جون کی صبح یوکرین پر کئے گئے ،حملے میں سمندر سے خشکی پر مار کرنے والے طویل مسافت میزائلوں، کنجال ایروبیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں کا استعمال کیا گیا ہے،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے میں ہدف پر رکھی گئی تمام تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یوکرین کے ان ہوائی اڈوں اور ان کے انفراسٹرکچر کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے جہاں مغربی ممالک اپنے جنگی طیارے اتارنا چاہتے ہیں۔ آپریشن کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی