i بین اقوامی

روس، ایک ماہ میں دوسری بار متحرک لانچنگ پیڈ سے جوہری میزائل کے استعمال کی مشقیں جاریتازترین

July 23, 2024

روسی افواج جوہری میزائلوں کے لیے متحرک لانچنگ پیڈ کو استعمال کرنے کی مشق کر رہی ہے، عرب میڈیا کے مطابق یہ مشق ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ کی جاری ہے، میزائل لانچر عملہ ماسکو کے مشرق میں دریائے باسین سے تقریبا 700کلومیٹر دور ڈپلائی کیا گیا ہے، رپورٹس کے مطابق 100کلومیٹر کے ایریا میں فوجیوں نے اپنے آپ کو کیموفلاج کر رکھا ہے اور ان کی نفری ڈپلائی کی گئی ہے۔خیال رہے یہ مشق اسی انداز سے جاری ہے جو جولائی کے شروع میں دو مختلف ریجنوں میں شروع کی گئی تھی اور دونوں مشقیں دو ماہ سے بھی کم عرصے میں کی گئی تھیں۔ یہ تب سے شروع ہوئی ہیں جب سے روس نے اپنے جوہری ہتھیاروں کی اتحادی ملک بیلارس کے ساتھ تنصیب کی ہے۔ روسی میزائل کئی قسم کے جوہری وار ہیڈز پر مشتمل ہیں اور دشمن کے اہداف کو ایک ہزار ایک سو کلومیٹر تک نشانہ بنا سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی