پنسلوانیا کے شہر بٹلر میں سابق صدر ٹرمپ کی ریلی کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 50سالہ فائر فائٹر نے اپنی فیملی کو بچاتے ہوئے جان دی۔ اِس عمل نے اسے ہیرو بنادیا۔جب ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈدونلڈ ترمپ کو ایک قریبی عمارت کی چھت پر چڑھے ہوئے 20 سالہ تھامس میٹھیوز کروکس نے نشانہ بنایا تب کورے کامپریٹور نے اپنی فیملی کو نیچے دھکیلا اور خود فائرنگ کی زد میں آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔پنسلوانیا کے گورنر جوش شپیرو نے کورے کامپریٹور کو ہیرو قرار دیا ہے۔ کامپریٹور فیملی کے لیے جاری کیے گئے گو فنڈ می پیج کے تحت لاکھوں ڈالر کے عطیات موصول ہوئے ہیں۔ کورے دو بچوں کا باپ تھا۔کورے کی بیٹی ایلیزن نے کہا کہ میرے والد نے ریئل لائف سپر ہیرو کی طرح جان دی ہے۔ ایلیزن نے بتایا کہ جیسے ہی فائر کی آواز آئی، والد نے مجھے اور میری والدہ کو نیچے دھکیلا اور خود گولیوں کی زد میں آگئے۔ ایلیزن نے فیس بک پیج پر لکھا کہ کوئی بھی لڑکی اپنے والد کو جیسا دیکھا چاہے گی میرے والد ویسے ہی تھے۔پنسلوانیا کے گورنر جوش سپیرو نے کورے کامپریٹور کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ریاست کی سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم کو نصف سرنگوں کردیا ہے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ کورے مذہبی رجحان کا حامل تھا اور اس کی ساکھ بہت اچھی تھی۔ٹرمپ پر حملے دوران 57سالہ ڈیوڈ ڈچ اور 74سالہ جیمز کوپنہیور زخمی ہوئے۔ ان دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی