i بین اقوامی

ٹرینیڈیڈ اینڈ ٹوباگو کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلانتازترین

May 04, 2024

ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو نے فلسطین کو ایک ملک کی حیثیت سے سرکاری طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی حکومت نے اپنے بیان میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اس نے یہ اقدام پائدان امن کے اہداف کے تحت انجام دیا ہے اعلان کیا ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنا منصفانہ اور اخلاقی امر ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسیطن کو تسلیم کرنا فلسطینی عوام کے جائز مطالبات اور اس کی حمایت کا عکاس ہے۔محدود اختیارات کی حامل فلسطینی انتظامیہ کی وزارت خارجہ نے جمہوریہ ٹرینڈو اینڈ ٹوباگو کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق اہم قرار دیا ہے۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے پیر کو کہا تھا کہ یورپی یونین کے بہت سے ممالک مئی کے آخر تک فلسطین کو ایک مستقل ملک کی حیثیت سے تسلیم کرلیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی