i بین اقوامی

رفح کراسنگ انتظام، اسرائیل نے حماس کے سوا فلسطینی گروپوں اور یواین کو شامل کرنیکی تجویز پیش کر دیتازترین

May 31, 2024

اسرائیل نے مصر کو رفح کراسنگ کے انتظام میں اقوام متحدہ اور حماس سے وابستہ نہ رہنے والی فلسطینی جماعتوں کو شریک کرنے کی تجویز پیش کی ہے، عرب میڈیا کے مطابق رفح کراسنگ کے انتظام اور سرحدی بحران پر بات چیت کے لیے ایک امریکی وفد اگلے ہفتے قاہرہ پہنچے گا۔ واشنگٹن نے قاہرہ کو رفح کراسنگ پر اسرائیلی موجودگی کی اجازت نہ دینے کے لیے اپنی حمایت سے آگاہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس آئندہ ہفتے قاہرہ میں سہ فریقی امریکی-مصری-اسرائیلی اجلاس کے انعقاد کی کوشش کر رہا ہے۔ اجلاس کا مقصد رفح کراسنگ کو دوبارہ کھولنے اور سرحد کو محفوظ بنانے پر بات چیت کرنا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سہ فریقی اجلاس میں اہم مسائل میں سے ایک یہ منصوبہ ہوگا کہ رفح کراسنگ کی فلسطینی جانب کو اسرائیلی فوج کی موجودگی کے بغیر دوبارہ کیسے کھولا جائے۔ امریکی حکام کے مطابق صدر جو بائیڈن نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی کو مطلع کیا کہ رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں ٹرکوں کی آمدورفت دوبارہ شروع نہ کی گئی تو واشنگٹن قاہرہ کو عوامی سطح پر تنقید کا نشانہ بنائے گا۔ قومی سلامتی کونسل کے ایک سینئر اہلکار کی قیادت میں ایک امریکی وفد چند دنوں میں مصر کا دورہ کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی