i بین اقوامی

ویزا فری پالیسی سے ہانگ کانگ اورہائی نان کے درمیان سیاحتی تعاون کو فروغ ملے گاتازترین

July 31, 2024

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ حکومت نے قومی امیگریشن انتظامیہ کی طرف سے نئی ویزا فری پالیسی کے اجرا کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پالیسی چین کے جنوبی صوبے ہائی نان اورہانگ کانگ کے درمیان سیاحتی تعاون میں معاون ثابت ہوگی۔ چین کی قومی امیگریشن انتظامیہ کے مطابق چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کے باشندے ہانگ کانگ اور مکاو میں رجسٹرڈ ٹور گروپوں کے ذریعے 144 گھنٹے کیلئے ہائی نان کا ویزا فری دورہ کر سکتے ہیں۔ ایچ کے ایس اے آر حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس پالیسی پر عملدرآمد ہانگ کانگ اور ہائی نان کی سیاحتی مارکیٹس کے انضمام کو مزید فروغ دے گا اور دونوں علاقوں کے درمیان سیاحتی تعاون کو نئی جہت بخشے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت پالیسی کے ہموار نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ہائی نان کے متعلقہ حکام کے ساتھ بات چیت اور تعاون کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی