ویتنام کی ہا لونگ بے کے قریب کوئلے کی ایک کان شدید بارش کے بعد منہدم ہو گئی جسکے نتیجے میں5 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ ایک کان میں پیش آیا، منگل کی صبح ایک ریسکیو ٹیم نے کان کنوں کی لاشیں نکالیں، جن کی عمریں 23 سے 47 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ ڈیزاسٹر حکام کے مطابق حادثے کے وقت شمالی صوبہ کوانگ نین کے ہا لانگ شہر میں شدید بارش ہورہی تھی، طوفانی بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور کئی گھر بھی زیر آب آگئے۔ ملک کے شمالی حصوں میں بھی کئی دنوں سے شدید بارش جاری ہیں جس سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوگئی ہے۔ ہنوئی کے مضافات میں کئی برادریاں ایک ہفتے سے سیلابی پانی میں رہ رہنے پر مجبور ہیں۔ سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر شدید موسمی واقعات زیادہ متواتر ہوتے جا رہے ہیں۔ ویتنام میں کان کنی کے جان لیوا حادثات اکثر روما ہوتے ہیں جو اپنی ماحولیاتی تحفظ بڑھانے کے باوجود اب بھی کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ اپریل سے لے کر اب تک کوانگ نین صوبے میں کان سے متعلق حادثات میں 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مقامی رپورٹس کے مطابق پچھلے سال ویتنام کے سرکاری کوئلے اور کان کنی کے گروپ میں حادثات میں کم از کم 10 مزدوروں کی جانیں گئی تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی