وینزویلا میں بحرِ اوقیانوس کے بیریل طوفان کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 6تک پہنچ گئی ہے،وینزویلا کے مقامی میڈیاکے مطابق بیریل طوفان سے گذشتہ ہفتے ملک کے شمال مشرقی حصہ شدید متاثر ہوا جس کے نتیجے میں 6افراد ہلاک ہو گئے ہیں،متاثرہ علاقے کی گلیوں اور شاہراہوں میں کیچڑ کے ڈھیر لگ گئے ہیں اور علاقے میں نقصان کے اندازے کے لئے کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں،بیریل طوفان کی لائی ہوئی طوفانی بارشوں کی وجہ سے 7ہزار 960مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ 'کوماناکووا' شہر سے گزرنے والے 'مانزاناریس' دریا میں طغیانی کے باعث مکانات اور ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی زیرِ آب آ گئی ہے،صدر نکولس مادورو کی ہدایات پر ضروری امدادی سامان علاقے میں پہنچا دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی