پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ایک مرتبہ پھر غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ملالہ نے لکھا غزہ میں اسکول پر ایک اور اسرائیلی حملے پر انتہائی پریشان ہوں، ہم عالمی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں پر بے حسی کا مظاہرہ نہیں کرسکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ معصوم جانوں کے ضیاع سے منہ نہیں موڑا جاسکتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی