i بین اقوامی

نیتن یاھو حزب اللہ کے خلاف وسیع کارروائی سے گریز کر رہے ہیں، بین گویر کا الزامتازترین

June 13, 2024

اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بین گویر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو ابھی بھی سکیورٹی حکام سے مشاورت کر رہے ہیں اور حزب اللہ نے گذشتہ گھنٹوں میں 200سے زیادہ راکٹ داغے مگر ان کا جواب دینے سے گریز کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ لبنان میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ اپنی جگہ اہم مگر سینکڑوں میزائلوں کا جواب سرجیکل سٹرائیک سے نہیں دیا گیا۔ ان کا اشارہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے کی طرف تھا جس میں حزب اللہ کے چاررہنما مارے گئے تھے، بین گویر نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم کا طرز عمل ہماری بدنامی کا باعث ہے۔انہوں نے نیتن یاہوکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب بہانے ختم ہو چکے ہیں۔ آپ وزیر اعظم ہیں اور اب آپ گینٹز اور آئزنکوٹ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی