امریکہ کے شہر نیو میکسیکو کے روئیڈوسو گائوں کے ارد گرد تیزی سے پھیلنے والی جنگل کی آگ کی وجہ سے خطے میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔روئیڈوسو کے قریب پھیلنے والی شدید آگ کی وجہ سے 7,800افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی، دوسری جانب نیو میکسیکو کے گورنر مشیل لوجان گریشم نے روئیدوسو اور قریبی علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے اور اس علاقے میں نیشنل گارڈ کے اضافی دستے روانہ کر دیے۔گریشم نے بتایا کہ آگ سے500 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور ایک شخص ہلاک ہوا۔انہوں نے بتایا کہ آگسے مجموعی طور پر 80مربع کلومیٹر سے زائد رقبے پر پھیلے جنگلات راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں جبکہ آگ لگنے کے باعث علاقے کے بڑے حصے کی بجلی کی فراہمی منقطع کر دی گئی ہے۔علاقے سے 121کلومیٹر دور روز ویل شہر میں انخلا کے بہت سے مراکز قائم کیے گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی