امریکی ایوان نمائندگان کی سابق سپیکر اور ڈیموکریٹک رہنما نینسی پیلوسی نے نائب صدر کملا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کی حمایت کردی ،عرب میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک رہنما نینسی پیلوسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج ہمارے ملک کے مستقبل کے لیے بڑے فخر اور بے پناہ امید کے ساتھ وہ نائب صدر کملا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار تائید کرتی ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ صدر جو بائیڈن کی جگہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کے طور پردوبارہ اپنی انتخابی مہم شروع کریں، کیلیفورنیا میں ان کے ساتھی ڈیموکریٹ کملا ہیرس کی حمایت کرتے ہیں،نینسی پیلوسی نے کہا کہ سیاسی طور پر کوئی غلطی ہر گز نہ کریں، کملا ہیرس سیاست میں ایک خاتون کے طور پر بہت ہوشیار ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ وہ نومبر میں ہمیں فتح کی طرف لے جائیں گی۔واضح رہے کہ کملا ہیرس اس سے قبل کیلیفورنیا کے ریاستی سینیٹر اور ریاستی اٹارنی جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی