گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی ایک تیز اور اسمارٹ ڈکیتی کا شکار ہوئی جس میں امریکی ساختہ M-16رائفل کے لیے 5.56 ایم ایم کی 20 ہزار سے زیادہ گولیاں چوری کرلی گئیں، ان گولیوں کی مجموعی طور پر قیمت اوسطا 60,000ڈالر سے زیادہ بتائی جاتی ہے،یہ سامان ڈبوں میں پیک کرکے ایک ٹرک پر لادا گیا تھا جسے صحرائے نقب میں واقع "تسلیم" فوجی اڈے پر لے جایا گیا تھا،عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرک اڈے سے چار کلو میٹر دور ایک ٹریفکل سگنل پر رکا جہاں چوروں کی طرف سے یہ کارروائی کی گئی۔سی سی ٹی وی کیمروں اور عام طور پر فوجی نقل و حمل کی حفاظت کرنے والے انفراسٹرکچر کی موجودگی کے باوجود چور "تسلیم" اڈے کے آس پاس سے آسانی سے چھپنے میں کامیاب ہو گئے۔ اسرائیلی فوج اسے زمینی افواج کی تربیت کا سب سے بڑا اڈہ قرار دیتی ہے،جنوبی اسرائیل میں فوج کے کمانڈر امیر کوہن نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیشن بنانے کا حکم دیا ہے جو دوسرے سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ڈکیٹی کی کارروائی کا پتا چلائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی