نائجیریا کی ریاست پلیٹو کے دیہات پر مسلح افراد کے حملوں میں 100سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ،بوکوس کے علاقائی صدر پیر کاسا نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلح افراد نے ریاست پلیٹو کے بوکوس اور بارکن لادی علاقوں کے دیہاتوں پر حملے کئے، سکیورٹی فورسز کو ان حملوں میں اغوا ہونے والوں کی تلاش کے لیے علاقے میں بھیجا گیا ہے۔کاسا نے کہا کہ حملوں کے دوران بہت سے گھروں کو آگ لگا دی گئی تھی، کاسا نے وضاحت کی کہ مسلح افراد گائوں میں کھانے کی اشیا کو بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں ،کاسا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے،دوسری جانب پلیٹیو کے گورنر کالیب متفوانگ نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی یونٹس کو ذمہ داروں کو فوری طور پر پکڑنے کی ہدایت کی ہے، واضح رہے کہ نائجیریا کی ریاست پلیٹو حال ہی میںمسلح افراد کے حملوں کی زد میں رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی