i بین اقوامی

نائجیریا، بوکو حرام کے خلاف فضائی حملے میں 100سے زائد دہشت گرد ہلاکتازترین

November 28, 2023

نائجیریا کی فضائیہ نے ملک کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف فضائی کارروائیوں میں سو سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، فضائی کارروائیوں میں بوکو حرام کے رہنما ابو اسد سمیت سو سے زائد دہشت گرد مارے گئے، آپریشن کے دوران جن کیمپوں میں دہشت گردوں نے پناہ لی تھی انہیں تباہ کر دیا گیا اور بھاری تعداد میں گولہ بارود پکڑا گیا ہے،واضح رہے کہ نائجیریا میں 2000کی دہائی کے اوائل سے2009سے لے کر اب تک بوکو حرام کی طرف سے منظم تشدد کی بڑے پیمانے پر کارروائیوں میں ہزاروں افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی