i بین اقوامی

مشرق وسطی میں کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہتازترین

April 18, 2024

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرق وسطی میں کشیدگی میں کمی اور اعتدال پسندی کے مطالبات کا اعادہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ امن پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔ایران پر حملے کے لیے اسرائیل کی تیاریوں کے بارے میں گوتریس کے ردعمل بارے میں اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ نے کہا کہ سیکرٹری جنرل جیسا کہ پہلے بھی واضح طور پر کہہ چکے ہیں وہ اعتدال پسندی کے حق میں ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ تشدد کی نئی لہر شروع ہو۔ آنکھ کے بدلے آنکھ ، دانت کے بدلے دانت۔" کی پالیسیاں امن کی راہ ہموار نہیں کرتیں۔دوجارچ نے بتایا کہ گوتریس نے ایرانی وزیر خارجہ سے بات کی ہے اور وہ اسرائیل کے صدر اور دیگر اسرائیلی حکام سے رابطے میں ہیں، "سیکرٹری جنرل نے کشیدگی کی فضا میں گراوٹ لانے اور اعتدال پسندی پر زور دیا ہے اور مشرق وسطی میں دوبارہ امن پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ "

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی