i بین اقوامی

مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں،پولینڈتازترین

May 23, 2024

پولینڈ نے بھی فلسطینی تنازعے کے دو ریاستی حل کی حمایت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حمایت مشرق وسطی کے دیرینہ تنازعے کو حل کرنے اور مسئلے کے دیر پا حل کے لیے ہے۔پولینڈ کا یہ اہم بیان آئر لینڈ، سپین اور ناروے کے فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ پولینڈ کے وزیر خارجہ ریڈوسلا سیکورسکی نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں یورپی یونین کے اعلی نمائندوں اور دوسرے ملکوں کی کی کوششوں کی حمایت کی جائے گی۔ پولش وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ مشرق وسطی میں مستقل اور پائیدار امن دوریاستی حل کے بدولت ہی ممکن ہے۔ پولینڈ کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق پولینڈ نے 1988میں ہی فلسطین ریاست کوتسلیم کر لیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی