i بین اقوامی

مرسڈیز بینز نے شنگھائی میں اپنے آر اینڈ ڈی سنٹر کو اپ گریڈ کردیاتازترین

April 20, 2024

جرمنی کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی، مرسڈیز بینز نے چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں 6کروڑ90لاکھ یوآن( 97لاکھ 10 ہزار ڈالر)کی سرمایہ کاری کے ساتھ نئی عمارت میں اپنے اپ گریڈ آر اینڈ ڈی سنٹر کا افتتاح کیا ہے۔کمپنی کے مطابق، جدید دفاتر ٹیسٹنگ لیبز اور ورکشاپس پر مشتمل، سنٹر میں سافٹ ویئر اور ہارڈویئر تیار اور آلات اور مواد کی ٹیسٹنگ کا مخصوص ماحول موجود ہے، جہاں پر اینڈ ٹو اینڈ،او ٹی اے اور وی2 ایکس فنکشنز ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں۔مرسڈیز بینز گروپ اے جی کے بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبر ہیوبرٹس ٹروسکا نے کہا کہ چین گاڑیوں کی عالمی صنعت میں تیکنیکی ترقی کے بنیادی محرکات میں سے ایک ہے۔ گزشتہ سالوں سے ہم مقامی آر اینڈڈی میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں، صنعت اور تعلیمی شعبے میں تحقیقاتی تعاون کے ذریعے جدت کو مستحکم اورمشینوں اور سسٹمز کو بجلی سے چلانے اورڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کررہے ہیں۔ٹروسکا نے بتایا کہ جرمنی سے باہر سب سے زیادہ جامع آر اینڈڈی ٹیم کے طور پر، چین میں آر اینڈڈی نیٹ ورک، بیجنگ اور شنگھائی میں کام کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی