i بین اقوامی

مراکش میں گرمی کی شدید لہر ، 24گھنٹوں کے دوران 20جاں بحقتازترین

July 26, 2024

مراکش ان دنوں گرمی کی شدید لہر کی زد میں ہے، جس سے صرف ایک دن میں 20 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس امر کا اظہار وزارت صحت کے حکام نے مراکش کے وسطی شہر بینی میلال میں کیا ہے،مراکش کے محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 48ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔وزارت صحت کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے گرمی کی لہر سے زیادہ تر اموات بینی میلال میں ہوئی ہیں۔ جاں بحق ہونیوالے والوں میں زیادہ تر لوگ دیرینہ بیمار اور بوڑھے تھے جو گرمی کی اس شدید لہر کا مقابلہ نہ کر سکے،خیال رہے مراکش کو مسلسل چھ برسوں سے سخت خشک سالی کا سامنا ہے ، ملک میں خشک سالی کا یہ سلسلہ گرمی میں بھی اضافے کا سبب بنا ہے، 1940کے بعد پہلی بار ماہ جنوری میں بھی سخت گرمی ریکارڈ کی گئی تھی، محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری کے دوران درجہ حرارت 37ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا تھا،طویل خشک سالی کی وجہ سے ملک کے آبی ذخائر پر بھی بہت برا اثر مرتب ہوا ہے اور زراعت کا شعبہ مشکلات کا شکار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی