مودی کے ہندوستان میں انسانی اسمگلنگ عروج پر پہنچ گئی،بھارت میں تقریبا تین ہزار غیرقانونی ایجنسیوں کا انکشاف ہوا ہے،ٹائمز آف انڈیا کیمطابق 2020سے اب تک ہندوستانی باشندوں کے غیرقانونی طور پر بیرون ملک فرار کے 680سے زائد کیسزرپورٹ ہوچکے۔بھارتی وزارت خارجہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ سب سے زیادہ 1832غیرقانونی ایجنسیاں بھارتی دارالحکومت دہلی میں ہیں،ایجنٹس سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے بھارتی باشندوں کو برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا جیسے ملکوں میں بھیج کر ان کو بدترین زندگی گزارنے پرمجبورکرتے ہیں، ایک رپورٹ کیمطابق 2023میں تقریبا ایک لاکھ ہندوستانیوں نے غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی