میکسیکو میں کلاڈیا شین بام پارڈو کے پہلی مرتبہ خاتون صدر منتخب ہونے کے کچھ ہی گھنٹے بعد خاتون میئر کو قتل کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کوٹیجا نامی قصبے کی خاتون میئر کو مسلح افراد نے مار ڈالا۔ پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہو پائی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول خاتون میئر یولینڈا سانچیز ستمبر 2021سے کوٹیجا قصبے کی میئر تھیں۔ وہ اس عہدے کے لیے منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔خاتون میئر کو 19گولیاں ماری گئیں۔ حملے میں ان کا گارڈ بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی