i بین اقوامی

ہمیں فوج پر بھروسہ تھا، اسی لیے سات اکتوبر کا دھچکا لگا،اسرائیلی وزیر خزانہتازترین

April 18, 2024

سات اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر حیران کن حملہ کرکے اسرائیل کی ٹیکنالوجی اور فوجی طاقت کی قلعی کھول دی، ایک بیان میں اسرائیلی وزیر خزانہ سموٹریچ نے کہا ہے کہ فوج کو اندرونی آڈٹ کے بغیر "بلینک چیک" نہیں دیا جا سکتا۔ اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق وزیر خزانہ نے اسرائیلی آرمی ریڈیو کو بیانات میں زور دیا کہ بجٹ میں اضافے کی منظوری سے پہلے فوج کو کچھ اندرونی آڈٹ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فوج کو بلینک چیک دیا اور اس پر اندھا اعتماد کیا اور پھر سات اکتوبر کو ہمیں حملے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ میں فوج پر بھروسہ کرتے کرتے تھک گیا ہوں۔ میں ان سے پیار کرتا ہوں، ان کی تعریف کرتا ہوں، ان کی حمایت کرتا ہوں، لیکن میں انہیں بلینک چیک دینے کے لیے تیار نہیں ہوں۔وزیر خزانہ سموٹریچ نے یہ بھی عندیہ دیا کہ چھوٹی اور سمارٹ فوج بنانے کا تصور مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا آپ اسرائیلی فوج کو 200بلین شیکل مالیت کا چیک دینے کی توقع رکھتے ہیں تاکہ وہ خود کو جوابدہ بنائے بغیر اور سات اکتوبر سے سبق سیکھے بغیر جو چاہے کر سکے۔ وزیر خزانہ کا یہ بیان فوج کے بجٹ پر اسرائیلی قیادت کے درمیان کئی اختلافات کے بعد سامنے آیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی