i بین اقوامی

مغرب میں آزادی تہذیبوں کے درمیان تصادم کی طرف گامزن ہے،سربراہ رابطہ عالم اسلامیتازترین

December 27, 2023

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی نے کہا ہے کہ اسلام ایک مکمل دین ہے جس میں مزید کسی بدعت اور تجدید کی گنجائش نہیں ،البتہ اجتہاد کے تنوع کا راستہ کھلا ہے،قاہرہ یونیورسٹی کے صدر محمد الخشت کی دعوت پر ایک یادگاری لیکچر میں رابطہ عالم اسلامی کے سربراہ محمد العیسی نے تقریبا نوے منٹ خطاب کیا۔ انہیں"مشرق اور مغرب کے درمیان افکار میں ترقی" کا عنوان دیا گیا تھا،انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام مکمل ہے جس میں کسی تجدید اور بدعت کی گنجائش نہیں۔ البتہ اجتہاد کے تنوع کا دروازہ کھلا ہے،انہوں نے کہا کہ دین مکمل ہے کیونکہ خدا نے اسے مکمل کر دیا ہے، اور اس میں کوئی تجدید نہیں ہوگی، بلکہ تجدید اجتہاد کو اس کے شرعی تقاضوں کے مطابق بڑے مسائل میں متنوع بنانے میں ہے۔رسول اللہ کے ایک فرمان کا مدعا یہی ہے کہ دین میں اجتہاد ہوگا۔ آپ ۖ نے فرمایا تھا کہاللہ تعالی اس قوم میں ایک سو سال کے بعد ایک مجتہد بھیجے گا گویا دین اسلام میں اجتہاد کی گنجائش موجود ہے اور ہرصدی میں اجتہاد ہو گا،انہوں نے توجہ دلائی کہ سابقہ فقہا نے کسی کو اپنے اجتہاد پر عمل کرنے کا پابند نہیں کیا تھا کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ حقیقی فقیہ وہی ہے جو اپنے سے پہلے آنے والوں کا احترام کرے لیکن وہ اپنے زمانے کے تناظر میں اجتہاد کرتا ہے۔ڈاکٹر العیسی نے مشرق اور مغرب کے درمیان رونما ہونے والی نمایاں ترین عمومی خصوصیات اور فکری تبدیلیوں اور فرق اور ہم آہنگی کے نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مشرق اور مغرب کے درمیان پیش رفت کا تعلق بہت سے مسائل سے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی