i بین اقوامی

مائونٹ ایورسٹ اور ہمالیہ کی چوٹیوں سے 11ہزار کلو گرام کچرا صاف کیا گیاتازترین

June 07, 2024

نیپال کے پہاڑی سلسلوں میں موجود ہمالیہ کی چوٹیوں سے 11ٹن(تقریبا 11ہزار کلو گرام)کچرا صاف کیا گیا۔نیپال کو قدرت نے خوبصورت اور بلند ترین پہاڑی چوٹیوں سے نوازا ہے جسے سر کرنے کیلئے دنیا بھر سے کوہ پیما ہر سال وہاں کا رخ کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ بڑی تعداد میں کوہ پیماں کے سبب برف سے گھری چوٹیوں پر کچرے کے ڈھیر لگ جاتے ہیں۔اس حوالے سے نیپالی فوج نے بتایا کہ اس سال دنیا کی سب سے بلند چوٹی مائونٹ ایورسٹ اور ہمالیہ کی دو دیگر چوٹیوں سے 11ٹن کوڑا کرکٹ، 4لاشیں اور ایک انسانی ڈھانچے کو پہاڑوں سے نکالا گیا۔نیپالی حکام کے مطابق مائونٹ ایورسٹ سمیت ہیمالیہ کے نوپٹسے اور لوتسے پہاڑ سے کچرا اور لاشوں کو صاف کرنے میں 55دن لگے۔ایک اندازے کے مطابق 50ٹن سے زیادہ فضلہ اور 200سے زائد لاشیں مائونٹ ایورسٹ پر تاحال موجود ہیں۔واضح رہے نیپالی فوج کی جانب سے پہاڑوں سے کچرا صاف کرنے کا عمل 2019میں شروع کیا گیا تھا جسے سب سے اونچا کچرے کا گڑھ بھی سمجھا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی