i بین اقوامی

کوپ28،ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ پاکستان جیسے ملکوں کیلئے 70کروڑ ڈالر کا وعدہتازترین

December 07, 2023

ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ پاکستان جیسے ملکوں کیلئے امیر ممالک نے اب تک مجموعی طور70کروڑ ڈالر کا وعدہ کیا ہے، جو ہونے والے نقصان کے صفر عشاریہ دو فیصد سے بھی کم ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ ممالک سے وعدہ کیے جانے والی رقم سے زیادہ ان کا نقصان ہے، ایک غیر سرکاری تنظیم کے مطابق ترقی پذیر ممالک میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ 400بلین ڈالر سالانہ سے ذائد ہے، جو بڑھ رہا ہے،کوپ 28کے میزبان ملک متحدہ عرب امارات کی جانب سے 100ملین ڈالر کے وعدہ کیا گیا، اس کے بعد اٹلی اور فرانس نے 108ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا جبکہ امریکا نے سب سے زیادہ گرین ہاس گیس کا اخراج کرنے والا ملک ہے، اس نے اب تک صرف 17.5ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ جاپان، جو امریکا اور چین کے بعد تیسری بڑی معیشت ہے، اس نے 10ملین ڈالر کی پیشکش کی ہے،کلائمیٹ ایکشن نیٹ ورک انٹرنیشنل میں عالمی سیاسی حکمت عملی کے سربراہ ہرجیت سنگھ کا کہنا کہ سب سے زیادہ آلودگی پھیلانے والے ملک امریکا کی جانب سے معمولی تعاون کیا گیا، جو ترقی پذیر دنیا کی حالت زار سے مسلسل لاتعلقی کا اشارہ ہے،اس کے علاوہ ڈنمارک 50ملین، آئرلینڈ اور یورپی یونین 27ملین، ناروے 25ملین، کینیڈا 12ملین اور سلووینیا 1.5ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے ماہرین ماحولیاتی کے مطابق فنڈز میں اضاف ساتھ ہی گرانٹس دینی چاہیں کیونکہ چند ممالک نے مزید تفصیلات جاری کی ہیں،عالمی اسٹاک ٹیک مذاکرات میں اب تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے، جو اس بات میں اہم کردار ادا کرے گا کہ زمین کا درجہ حرارت 1.5سینٹی گریڈ تک کیسے رکھا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی