i بین اقوامی

کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلے کی برآمد روک دیتازترین

June 11, 2024

کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلے کی برآمد روک دی ہے۔اسرائیل کی طرف سے غزہ میں جاری قتل عام کے خلاف کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے اسرائیل کے خلاف نئی حفاظتی تدبیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک اسرائیل نسل کشی کرنا بند نہیں کرتا اسے کوئلہ برآمد نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کولمبیا دنیا میں کوئلے کا پانچواں بڑا برآمد کنندہ ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق کولمبیا نے گذشتہ سال کل 56.7ملین میٹرک ٹن کوئلہ برآمد کیا جس میں اسرائیل کو برآمد کئے گئے کوئلے کی مقدار 3ملین ٹن تھی۔کولمبیا نے اپریل کے مہینے میں، جنوبی افریقہ کی طرف سے اور غزہ میں نسل کشی کے دعوے کے ساتھ بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف دائر کروائے گئے مقدمے میں شامل ہونے کی بھی درخواست جمع کروائی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی