i بین اقوامی

کولمبیا کی کانگریس نے 2027تک بل فائٹنگ پر پابندی کے لیے تاریخی قانون پاس کر دیاتازترین

May 29, 2024

کولمبیا کی کانگریس نے بل فائٹنگ پر پابندی عائد کرنے کا بل منظور کر لیا ہے،یہ پابندی 2027میں نافذ ہو جائے گی۔ایوانِ زیریں نے بل کو دو کے مقابلے میں 93ووٹوں سے منظور کیا۔اس فیصلے کو ایک تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کولمبیا کی سینیٹر اینڈریا پیڈیلا نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بل فائٹرز مقدمہ کریں گے۔نیز انہوں نے کہا کہ ہم اس کے دفاع کے لیے وہاں موجود ہوں گے یہ قانون کولمبیا کو خطے کے دوسرے ممالک بشمول برازیل، چلی، ارجنٹائن، یوروگوئے اور گوئٹے مالا کے برابر لے آئے گا جنہوں نے بل فائٹنگ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ 2027تک ریاست کو ان دسیوں ہزار لوگوں کے لیے روزگار کے متبادل ذرائع تلاش کرنا ہوگی جن کے بارے میں تخمینہ لگایا گیا ہے کہ وہ اپنی آمدنی کے لیے بلاواسطہ یا بالواسطہ طور پر بیل فائٹنگ پر انحصار کرتے ہیں۔ریاست کو ملک میں میدانوں کو آباد رکھنے کی غرض سے دیگر کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے لیے بھی جگہ بنانا پڑے گی۔ 2018میں آئینی عدالت نے بل فائٹ کو کولمبیا کی ثقافتی روایات کا حصہ تسلیم کیا، دارالحکومت بوگوٹا جو امریکہ کے قدیم ترین بل فائٹنگ شہروں میں سے ایک ہے، وہاں چونکہ بیلوں کو زخمی کرنا یا مارنا غیر قانونی قرار دیا گیا ہے تو اس تماشے کا خوفناک ترین حصہ ختم ہو گیا ہے۔ اس لیے اب آخرِ کار اس خونی کھیل کا خاتمہ ہو جانے کی امید ہے۔میڈیلن شہر نے بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں لیکن کیلی اور مانیزالس جیسے شہروں میں بل فائٹنگ مقبول ہے۔کولمبیا دنیا کے ان آٹھ ممالک میں بل فائٹس اب بھی منعقد ہوتی ہیں ، ان ممالک میں ایکواڈور، فرانس، میکسیکو، پیرو، پرتگال، اسپین اور وینزویلا شامل ہیں۔ایکواڈور کے دارالحکومت کوئٹو میں بیل کو مارنا ممنوع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی