i بین اقوامی

کانگریس میں نیتن یاہو کا خطاب جھوٹ کا پلندا تھا، حماستازترین

July 25, 2024

فلسطینی تنظیم حماس نے امریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوکے خطاب کو جھوٹ کا پلندا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو غزہ میں فائر بندی کا سمجھوتا نہیں چاہتے ہیں، حماس کے رہنما سامی ابو زہری نے کہا کہ اس خطاب سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ فائر بندی کے سمجھوتے تک پہنچنا ہی نہیں چاہتے ، ابو زہری کا کہنا تھا کہ نیتن یاہوفلسطینی مزاحمت کا سامنا کرنے میں ناکامی یا غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی جانب سے نسل کشی کے جنگی جرائم پر ہر گز پردہ نہیں ڈال سکتے۔ادھر فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نے نیتن یاہو کے خطاب کے جواب میں کہا ہے کہ ہمارا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے واحد حل ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے جس کا دار الحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔ مزید یہ کہ فلسطینی قوم اور اس کی قانونی اور واحد نمائندہ پی ایل او تنظیم صرف یہ فیصلہ کریں گے کہ ان پر کون حکومت کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی