چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین جزائر سولومن سے ایک نئے دور میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں پیشرفت کو تیار ہے۔ چینی صدر شی نے یہ بات ڈیوڈ ٹیوا کاپو کو جزائر سولومن کے گورنر جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کے پیغام میں کہی۔ رواں سال چین ۔ جزائر سولومن سفارتی تعلقات کے قیام کی 5 ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے صدر شی نے کہا کہ گزشتہ پانچ برس میں دونوں ممالک نے سیاسی باہمی اعتماد کو مسلسل وسعت دیکر عملی تعاون میں مفید نتائج حاصل کئے اور اپنے اپنے بنیادی مفادات و اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے جس سے دونوں ملکوں کیعوام کو فائدہ ہوا۔ صدر شی نے مزید کہا کہ وہ چین ۔ جزائر سولومن تعلقات میں پیشرفت کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور کاپو کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں تاکہ ایک نئے دور میں ان کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو اعلی سطح تک فروغ دیکر دونوں ممالک کے عوام کومزید فوائد پہنچائے جاسکیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی