i بین اقوامی

جرمنی نے ویتنام ، انڈونیشیا اور فلپائن سے نرسنگ سٹاف کی بھرتی کا فیصلہ کر لیاتازترین

December 30, 2023

جرمنی اس وقت صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں افرادی قوت کی کمی سے دوچار ہے، 2025تک تقریبا 150,000اضافی نرسنگ اسٹاف کی ضرورت کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے،جرمنی میں نرسوں کی کمی کا مسئلہ کئی سالوں سے برقرار ہے، جس نے حکام کو حل تلاش کرنے پر مجبورکر دیا ہے ، ضرورت کے پیش نظر بین الاقوامی سطح پر نرسوں کی بھرتی کا فیصلہ کرتے ہوئے پر کشش پیشکش کر دی گئی ہے ،جرمنی نے اس پروگرام کو ٹرپل وِن کا نام دیا ہے جس کے تحت ویتنام ، انڈونیشیا اور فلپائن سے نرسنگ سٹاف کو راغب کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔اس پروگرام کے تحت ہنگامی بنیادوں پر نرسنگ سٹاف کو نوکریاں دی جائیں گی ،پروگرام کے تحت جرمنی جانے والے میڈیکل کی فیلڈ سے وابستہ افراد ایک بھاری رقم اپنے گھر والوں کو بھیجنے میں کامیاب ہو پائیں گے ،اس شعبے میں پیشگی تجربہ رکھنے والے نوجوان افراد جرمنی میں نرسنگ ٹریننگ پروگرام سے گزریں گے اورٹریننگ مکمل ہونے پر جرمنی میں ہی نوکریاں حاصل کر سکیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی