اسرائیل نے مصر میں جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات سے قبل حماس پر دبا وڈالنے کے لیے غزہ کے شہر رفح پر حملے کردیے جن کے نتیجے میں11 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رفح شہر پر رات بھر شدید بمباری کی گئی جبکہ کویتی ہسپتال نے منگل کو تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں 11 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی تجاویز منظور کرنے کے باوجود اسرائیل نے رفاہ پر حملہ کر دیا، عالمی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ مغربی رفح شہر میں اسرائیلی حملے شروع ہو گئے ہیں، صیہونی فوج شہر کے مشرق میں اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے، رفح میں بڑے پیمانے پر توپ خانے سے فائرنگ کی جا رہی ہے جبکہ ٹینکوں کی پیش قدمی بھی جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے کارروائی سے قبل فلسطینی علاقے میں مشرقی رفح کے باشندوں کو "توسیع شدہ انسانی علاقے" کی طرف زبردستی بھیجنا شروع کر دیا، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مشرقی رفح سے تقریبا ایک لاکھ افراد کو نکال رہے ہیں، شہریوں کی منتقلی کیلئے پوسٹرز، ایس ایم ایس پیغامات، فون کالز اور عربی میں میڈیا کی نشریات کے ذریعہ پیغامات پہنچائے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی