وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو ابھی بھی امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے اسرائیل کی جنگ بندی کی تجویز پر حماس کے جواب کا انتظار ہے۔سلیوان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم قطری ثالثوں کے ذریعے حماس کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔امریکی اہلکار نے بتایا کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر غزہ میں مجوزہ جنگ بندی پر قطر سے بات چیت کے لیے دوحہ جائیں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس نے حماس سے نمٹنے کے حوالے سے قطر کے ساتھ متعدد مذاکرات کیے ہیں۔اس نے دوحہ پر واضح کر دیا ہے کہ اسے حماس کے ساتھ سات اکتوبر سے پہلے کی طرح ڈیل کرنا اب قابل قبول نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی