سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی سینیٹر کوری بووکر اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کی۔ بووکر نیوجرسی ریاست سے ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن ہیں۔جدہ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی دوستانہ تعلقات اور تعاون کی صورتوں کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے کئی امور زیر بحث آئے۔اس موقع پر امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز اور وزیر مملکت اور قومی سلامتی کے مشیر و رکنِ کابینہ ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔امریکا کی جانب سے ریاض میں واشنگٹن کے سفیر مائیکل ریٹنی اور کئی دیگر ذمے داران ملاقات میں شریک تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی