i بین اقوامی

یورپی یونین نے دنیا کی سب سے بڑی ہیروں کی روسی کان کن کمپنی '' آلروسا'' اور اس کے سربراہ پر پابندیاں عائد کر دیںتازترین

January 04, 2024

یورپی یونین نے ہیرے کی کان کنی کی روسی اور دنیا کی سب سے بڑی، کمپنی 'آلروسا' اور اس کے منتظم اعلی کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے،یورپی یونین کونسل نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کی زمینی سالمیت اور آزادی کے لئے خطرناک اقدامات کا ذمہ دار ہونے کی وجہ سے ایک شخص اور کمپنی کے خلاف پابندیاں نافذ العمل کر دی گئی ہیں،بیان کے مطابق ہیروں کی کان کنی کی روسی کمپنی آلروسا اور اس کے منتظم اعلی 'پاویل الیکسیوچ مارینیچیف'کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ آلروسا روسی کمپنی ہے، اور ہیروں کی ملکی پیداوار کا 90فیصد سے زائد خود تیار کرنے والی دنیا کی بڑی ترین کان کن کمپنی کی حیثیت رکھتی ہے، یہ کمپنی حکومت کو بھاری مقدار میں آمدنی فراہم کر رہی ہے،بیان میں یاددہانی کروائی گئی ہے کہ یورپی یونین نے ماہِ دسمبر میں قبول کردہ 12ویں پابندی پیکیج کے ساتھ روس سے ہیروں کی برآمدات ممنوع قرار دی تھیں اور حالیہ فیصلے کے ساتھ یہ پابندی مکمل ہو گئی ہے،واضح رہے کہ حالیہ اطلاق کے ساتھ یورپی یونین کی پابندیوں کی لپیٹ میں آنے والی روسی شخصیات کی تعداد 1950تک پہنچ گئی ہے،یورپی یونین کی پابندیاں، سیاحتی پابندیوں، مالی اثاثوں کے انجماد اور فہرست میں شامل افراد کے لئے فنڈ کی ممانعت پر مشتمل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی