i بین اقوامی

یورپی یونین نے اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی کیلئے بات چیت کا عمل شروع کرنے کی دعوت دے دیتازترین

June 06, 2024

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز کو غزہ میں جنگ بندی کیلئے بات چیت کا عمل شروع کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہیورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان تجارتی معاہدوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا،جوزپ بوریل نے کہا کہ اس کا مقصد یورپی یونین کی طرف سے غزہ کی تازہ ترین صورت حال کو زیر بحث لانے کے علاوہ اس دوران یورپ کے اسرائیل کے ساتھ معاہدوں کا بھی جائزہ لینا ہے،27رکنی یورپی یونین نے پچھلے ہفتے اس بارے میں اتفاق کیا تھا کہ وزیر خارجہ اسرائیل کاٹزکو بلا کر خصوصی ملاقات کی جائے تاکہ یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان تجارتی معاہدوں کا بھی جائزہ لیا جائے،بوریل نے کہا یہ وقت ہے کہ جب اسرائیل کو غزہ میں بد ترین انسانی تباہی پر دبائو میں لایا جائے۔ جیسا کہ اقوام متحدہ کی اعلی ترین عدالت نے رفح میں حملہ روکنے کا کہا ہے۔ نیز انسانی حقوق کے احترام پر بات ہوسکے،یورپی یونین کے حکام کا کہنا ہے کہ گیند اب اسرائیلی کورٹ میں ہے، تاہم بظاہر یہ محسوس ہو رہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو غزہ کی جنگ کو ابھی طول دینا چاہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی