متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے 49فیصد آجروں نے کہا ہے کہ ریاست میں تارکین وطن کی غیرمعمولی تعداد موجود ہے جو ملازمت کے بغیر ہی ہجرت کرکے پہنچ رہے ہیں جبکہ ایک ملازمت کے متعدد امیدوار ہونے کی وجہ سے بعض مقامات پر ان کا استحصال بھی ہورہا ہے۔افرادی قوت کی بھرتی کے ادارے رابرٹ ہاف نامی کی تحقیق کے مطابق متحدہ عرب امارات آنے والے بہت سے تارکین وطن بغیر کسی ملازمت کے ہجرت کر رہے ہیں، وہ لوگ تین ماہ کے ویزے پر پہنچتے ہیں اور اگر ملازمت مل جائے تو خوش قمست ٹھہرے ورنہ انہیں اپنے ملک واپس جانا پڑتا ہے۔رپورٹ کے مطابق چونکہ پہلے ہی امیدواروں کی تعداد زیادہ ہے اس لیے بعض امیدوار کم تنخواہ پر بھی ملازمت کے لیے حامی بھر لیتے ہیں جو استحصال کے زمرے میں آتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی