یمن کے قریب ساحل کے پاس افریقی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، حادثے میں 38 افراد ہلاک جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد لاپتہ ہوگئے ۔غیرملکی خبررساںادارے کی رپورٹ کے مطابق یمنی حکام نے بتایا ہے کہ بدقسمت کشتی پر 250 سے زائد صومالی تارکین وطن سوار ہو کر ساحلی راستے کے ذریعے بہتر زندگی کے خواب آنکھوں میں سجائے یورپ جا رہے تھے کہ یمنی صوبے شبوا گورنری کے ساحل پر پہنچنے سے پہلے ہی ضلع روڈم میں ڈوب گئی۔تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 38 افراد مارے گئے، مرنے والوں میں 28 خواتین بھی شامل ہیں، بروقت ریسکیو آپریشن کر کے 78 تارکین کو بچا لیا گیا جبکہ 150 لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، کشتی کو حادثہ گنجائش سے زائد فراد سوار ہونے کے باعث پیش آیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کشتی میں موجود زندہ بچ جانے والوں نے امدادی کارکنوں کو بتایا کہ کشتی میں 250 کے قریب افراد سوار تھے، تیز ہواں کے باعث کشتی ڈوب گئی۔عدن کے مشرقی ضلع روڈم کے مقامی حکام نے بتایا کہ کشتی میں سوار افراد تارکین وطن تھے، جن میں زیادہ تر کا تعلق ایتھوپیا سے ہیں جو خلیجی ریاستوں تک پہنچنے کے لیے یمن کو بطور ٹرانزٹ پوائنٹ استعمال کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی