اسرائیل اور لبنانی حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے جلو میں عراقی عسکریت پسند گروپ "عصائب اہل الحق" کے رہ نما قیس الخزعلی نے امریکہ کو سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے،عراقی ملیشیا کا کہنا ہے کہ اگر تل ابیب نے حزب اللہ پر حملہ کیا تو خطے میں امریکی مفادات بھی محفوظ نہیں رہیں گے، عرب میڈیا کے مطابق الخزعلی نے ایک تقریر میں کہا کہ اگر امریکہ اسرائیل کی حمایت جاری رکھتا ہے اور لبنان اور حزب اللہ پر حملہ کرتا ہے تو خطے اور عراق میں امریکی مفادات ہمارا جائز ہدف بن جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی لیکس سامنے آئی ہیں جو اسرائیل کے لبنان اور حزب اللہ پر حملے کے عزائم کی نشاندہی کرتی ہیں، اسرائیل بار بار لبنان میں فوجی کارروائی کی دھمکیاں دے رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی