حماس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل میں منظوری ہونے والی امریکی قرارداد کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل میں منظور ہونے والی قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے حماس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کا غزہ سے مکمل انخلا اور قیدیوں کا تبادلہ مثبت پیشرفت ہے۔حماس نے کہا ہے کہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات میں بے گھر فلسطینیوں کی واپسی اور تعمیر نو کا منصوبہ ہونا چاہیے، غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور ڈیمو گرافک چینج نہیں ہونا چاہیے۔دوسری جانب یورپی یونین نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ قرار داد پر فوری عملدرآمد ہونا چاہیے اور ایک مکمل روڈ میپ سے آگے بڑھا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی