اسرائیلی فوج نے غزہ میں سیف زون قرار دیے گئے علاقے پر حملہ کرکے ایک ہی خاندان کے 9 افراد سمیت 12 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے نور شمس پناہ گزین کیمپ پر بھی حملے کیے جس کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کا بتانا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے انخلا کے احکامات ملنے کے بعد جنوبی خان یونس کو چھوڑنے والے فلسطینیوں کی تعداد ڈھائی لاکھ تک پہنچ گئی ہے جب کہ غزہ میں بیگھر ہونے والے افراد کی کل تعداد تقریبا 19لاکھ ہوگئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہیکہ غزہ میں جنگ کے باعث پیدا ہونے والے خراب حالات کے سبب ڈیڑھ لاکھ سے زائد فلسطینی جِلد کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں کم از کم 37 ہزار 925 فلسطینی شہید اور 87 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی