i بین اقوامی

غزہ میں قحط کا بدترین خطرہ ہے،اقوام متحدہ نے خبردارکردیاتازترین

November 29, 2023

اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ اشیائے خورونوش کی کمی کے سبب غزہ کی آبادی خصوصا خواتین اور بچے قحط کے بدترین خدشات سے دو چار ہیں،عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ ان کے عملے نے 4روزہ عارضی جنگ بندی کے دوران جمعے سے اب تک ایک لاکھ 21ہزار 161افراد کو کھانا فراہم کیا ہے،مشرق وسطی کے لیے ورلڈ فوڈ کے ڈائریکٹر کورین فلیشر نے کہا کہ شکر ہے جنگ بندی ہوئی، ہماری ٹیمیں عملی طور پر کام میں مصروف ہیں اور ایسے مقامات تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں جہاں ہم طویل عرصے سے رسائی نہیں کر پا رہے تھے،ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا کہ اس بات کا انتہائی خدشہ ہے کہ غزہ کے عوام خصوصا خواتین اور بچے خوراک کی کمی کا شکار ہوں گے اگر کھانے کی اشیا تک بلاروک ٹوک رسائی نہیں دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی