i بین اقوامی

غزہ میں جنگ مزید 7ماہ تک جاری رہ سکتی ہے ، اسرائیلتازترین

May 30, 2024

اسرائیل نے غزہ میں جاری جنگ میں کارروائیوں کے لیے مزید ٹینک رفح روانہ کرتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ یہ جنگ مزید 7ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔عالمی کے مطابق عالمی عدالت انصاف کی جانب سے گزشتہ ہفتے جنگ بندی اور حملے روکنے کے حکم کے باوجود منگل کو اسرائیل کے ٹینک پہلی بار رفح میں داخل ہو گئے جہاں لاکھوں فلسطینیوں نے حملوں کے بعد پناہ لی ہوئی ہے۔عالمی عدالت انصاف کاکہنا تھا کہ اسرائیل نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس طرح رفح سے انخلا کے عمل کو اپنی کارروائیوں سے محفوظ رکھے گا اور خوراک، پانی اور ادویات کیسے فراہم کرے گا۔رفح کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ٹینک مغربی علاقوں تل السلطان اور یبنا اور وسط میں واقع شبورہ میں داخل ہو گئے ۔رپورٹسکے مطابق رفح میں ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیثم الحمس کاکہنا تھا کہ ہمیں تل السلطان کے رہائشیوں کی طرف سے تشویشناک کالیں موصول ہوئیں جہاں ڈرونز نے بے گھر شہریوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ان علاقوں سے نقل مکانی کر کے محفوظ علاقوں کی جانب منتقل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں اور گولہ باری میں 19شہری شہید ہو گئے۔وزیر صحت ماجد ابو رامان نے امریکا پر زور دیا کہ وہ امداد کے لیے رفح کراسنگ کھولنے کے لیے اسرائیل پر دبائو ڈالے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی